پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایسی ایشن نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے اوگرا کے اعداو شمار کو غلط قرار دے دیا۔
چئیرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر صرف 14 روز کے ہیں، اوگرا غلط بیانی کر رہا ہے۔ انہو ں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی پر حالات خراب ہوسکتے ہیں۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
پیٹرولیم ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے چئیرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی رسد متاثر ہو رہی ہے اور ڈیلرز کو پیٹرولیم مصنوعت کی فراہمی اوسط روخت کی بنیاد پر نہیں کی جا رہی ہے۔ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی آمد بند ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر دباوٴ بڑھ گیا ہے جبکہ کوٹہ سسٹم کی وجہ سے بھی مسائل بڑھ رہے ہیں۔
دوسری جانب اوگرا نے عوام سے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر ہیں غیر ضروری پیٹرول کی خریداری سے گریز کریں۔ ڈیلرزآئی جی سندھ سے درخواست کی ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول پمپس کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔



