اسلام آباد (31 جنوری 2026): حکومت نے اگلے 15 روز (یکم تا 15 فروری) کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 12 فروری سے پیٹرول پمپس بند ہونے جارہے ہیں؟
ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 30 پیسے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی، پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا طلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلیے ہوگا۔
واضح رہے کہ 15 جنوری 2026 کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔



