spot_img

ذات صلة

جمع

پیار کرنے والوں کی لائیو منگنی، ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

بھارت میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گھومنے والے لڑکے کو ماں نے ایسی پیاری سزا دی کہ اس لڑکی کے ساتھ اسے عمر بھر کےلیے جوڑ دیا۔

میٹرو اسٹیشن پر ایک غیرمعمولی منظر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جب ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پایا اور موقع پر ہی منگنی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ باقاعدہ بنائی گئی ہے۔

اس بے ساختہ اقدام نے سب کو حیران کر دیا، ماں کی اس پُرمزاح اور دلیری کی وجہ سے تیزی سے یہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تاہم اس بات کی تصدیق اب تک نہیں ہوسکی آیا کہ یہ واقعہ حقیقی تھا یا اسکرپٹڈ، جس کی وجہ سے ناظرین کو ویڈیو کی صداقت کے بارے میں یقین نہیں آرہا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون اپنے بیٹے اور اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ بیٹھی ہے اور منگنی کی رسم کے حصے کے طور پر مٹھائی اور پھل پیش کرتی ہے۔

واقعے کو ریکارڈ کرنے والے شخص کو ماں نے کہا، ’’بناؤ تو سہی سے، اس موقع پر نوجوان جوڑا شرمندہ دکھائی دیا، لڑکا بار بار اس سے رکنے کی التجا کرتا رہا۔

ویڈیو پر آن لائن ملا جلا ردعمل آرہا ہے، ایک صارف نے سوال کیا، “لیکن لڑکی کے والدین کا کیا ہوگا؟” ایک اور شخص نے لکھا، “کافی یقین ہے کہ یہ اسکرپٹ ہے، یہ حقیقی نہیں ہو سکتا!

spot_imgspot_img