spot_img

ذات صلة

جمع

پنجاب میں شدید دھند : مختلف موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند

لاہور : پنجاب کی اہم موٹر ویز شدید دھند کے باعث مختلف مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے جس کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

موٹر وے ایم 3لاہور سے درخانہ تک دھند کےباعث بند ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم11دھند کی وجہ سے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند کےباعث بند ہے، موٹر وے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔

قومی شاہراہ پرسندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی، اوکاڑہ، گیمبر، ساہیوال، چیچہ وطنی اور اقبال نگر میں دھند کی صورتحال ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پرحد نگاہ صفر سے100میٹر تک ہے، شہری لین ڈسپلن پرسختی سے عمل، دن کےاوقات میں سفرکو ترجیح دیں۔

دھند میں صبح10تاشام6بجے تک محفوظ سفری اوقات ہیں، شہری گاڑیوں پر فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں،رہنمائی اورمدد کیلئےہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

علاوہ ازیں ترجمان سینٹرل ریجن لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹر ویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے۔

ڈرائیور حضرات لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔

ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

spot_imgspot_img