spot_img

ذات صلة

جمع

پاک بھارت میچ سے قبل اوپنر ابھیشیک شرما کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ سے قبل بھارتی جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

بھارتی شائقین پاکستان کے ساتھ اہم میچ سے قبل اسٹار اوپنر ابھیشیک شرما کی صحت کے حوالے سے کافی تشویش میں مبتلا تھے، تاہم حالیہ ویڈیو نے ان کی پریشانی تھوڑی کم کی ہے جس میں ابھیشیک شرما نے خود اپنی صحت کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی۔

مزید پڑھیں: عثمان طارق کا خوف، بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے ساتھ میچ سے قبل وائرل سوشل میڈیا کلپ میں ابھیشیک شرما ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران بیمار ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں شیئر کی گئی ویڈیو میں ابھیشیک نمیبیا کے خلاف بھارت کی جیت کے بعد کھانے کے دوران ہندوستانی ڈریسنگ روم میں نظر آئے۔

ابھیشیک سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیسے ہیں اس کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ دال چاول اچھا ہے، ان سے پھر پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ ٹھیک ہیں تو وہ دوبارہ کہتے ہیں کہ دال چاول اچھا ہے اور میں بھی اچھا ہوں۔

spot_imgspot_img