spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارت کے آل راؤنڈر اکشر پٹیل پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔

اکشر پٹیل کو گروپ اے کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر میں چوٹ لگی۔

عمان کے حماد مرزا کے کیچ پکڑنے کے لیے اکشر پٹیل بھاگے اور توازن کھو بیٹھے جس کے بعد ان کا سر زمین پر لگا تھا۔

یہ پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے موٹیویشنل اسپیکر کی خدمات حاصل کرلیں

ٹیم فزیو کے ساتھ میدان سے باہر جاتے ہوئے انہیں سر اور گردن پکڑے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اننگز کے بقیہ اوورز کے دوران میدان میں نہیں آئے۔

بھارت کے فیلڈنگ کوچ دلیپ نے کہا ہے کہ اکشر ٹھیک ہے لیکن میں میچ میں شرکت کے حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

واضح رہے کہ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج دبئی میں سری لنکا اور بنگلادیش کے مابین ہوگا اسی مقام پر کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پاکستانی ٹیم ایک دن آرام کے بعد 23 ستمبر کو ابوظبی میں سری لنکا سے ٹکرائے گی۔

spot_imgspot_img