پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 300 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بناسکی، سلمان علی آغا کو سنچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
View this post on Instagram
وینندو ہسارنگا کی 59 رنز کی برق رفتار اننگز بھی سری لنکا کو کامیابی نہ دلواسکی، سدیرا 39، کامل مشارا 38 اور کپتان اسالنکا 32 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی جانب حارث رؤف نے 61 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
View this post on Instagram
پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دیا تھا۔
Incredible stuff @SalmanAliAgha1 reaches the three-figure mark in style!
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM #PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WLtMWL2HbN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
سلمان علی آغا 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے، حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
Incredible stuff @SalmanAliAgha1 reaches the three-figure mark in style!
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM #PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/WLtMWL2HbN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
محمد نواز 23 گیندوں پر 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔فخر زمان 32 اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 6 رنز بناسکے، محمد رضوان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
5️⃣0️⃣ and not stopping
The crowd applauds a fantastic effort from Hussain Talat
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ehkemk1PPR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسارنگا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکن کپتان کا ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں نمی ہوگی اس لئے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی کی بحیثیت کپتان یہ دوسری ون ڈے سیریز ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی ہے۔
پاکستان اور لنکن ٹائیگرز کے درمیان اب تک 157 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے 93 پاکستان نے جیتے جبکہ 59 میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی۔ ایک میچ ٹائی ہوا اور 4 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جن میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔
ون ڈے سیریز، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اہم بیان
کمنٹری پینل میں سری لنکا کے سابق مڈل آرڈر بیٹر رسل آرنلڈ اور آف اسپنر روشن ابے سنگھے کے ساتھ عامر سہیل اور فاسٹ بولر وقار یونس شامل ہیں۔
سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز بھی کمنٹری ٹیم کو جوائن کریں گی جبکہ زینب عباس سیریز پریزنٹر کے طور پر میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔



