spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان ریلوے کا 2 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے مون سون سیزن اور مسافروں کی کمی کے باعث 2 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس آج بھی منسوخ کردی گئی، خوشحال خان خٹک ایکسپریس 4 ستمبر سے مزید 3 دن معطل رہے گی۔

شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ملت ایکسپریس، گرین لائن اور دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: سیلاب سے بچنے کی کوشش، ریلوے لائن کو تین مقامات پر دھماکے سے اڑا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جھنگ میں  سیلاب سے بچنے کی کوشش کے لیے ریلوے لائن کو تین مقامات پر دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریلوے لائن کے تین سیکشنز کو دھماکا خیز مواد سے توڑا گیا ہے، بلاسٹنگ ٹیم نے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ کر سیلاب کے لیے راستہ بنایا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم کا کہنا تھا کہ جھنگ پل سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے جھنگ پل سے گزرنے والا سیلاب 4 لاکھ 96 ہزار کیوسک تھا، سیلاب کا رخ موڑنے سے 30 دیہات کی آبادی کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img