spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستانی نوجوان بھی سائبر فراڈ مافیا کے نشانے پرآگئے

کمبوڈیا میں تیزی سے پھیلتی ہوئی سائبر فراڈ انڈسٹری نے دنیا بھر کے شہریوں، خصوصاً نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے متعدد علاقوں میں بڑے بڑے اسکام سینٹرز” اور خفیہ کمپاؤنڈز قائم کیے گئے ہیں جہاں منظم انداز میں آن لائن دھوکہ دہی (سائبر فراڈ) کا نیٹ ورک چلایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ گروہ سوشل میڈیا اور جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پرکشش ملازمتوں، بھاری تنخواہوں اور روشن مستقبل کے خواب دکھا کر افراد کو کمبوڈیا بلاتے ہیں۔

بیشتر متاثرین کو سرحدی شہروں، خصوصاً سیہانوکویل اور او سماچ، پہنچنے کے بعد الگ تھلگ عمارتوں میں قید کرلیا جاتا ہے جہاں ان سے زبردستی آن لائن فراڈ کروایا جاتا ہے۔

ان نیٹ ورکس میں شامل عناصر جعلی شناختیں اور فرضی پروفائلز استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کو کرپٹو کرنسی اسکیموں، محبت کے جھانسوں اور جعلی نوکریوں کے ذریعے لوٹتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک کے ہزاروں نوجوان اس سائبر فراڈ کا شکار ہوچکے ہیں، بعض متاثرین نے انکشاف کیا کہ فراڈ کرنے سے انکار پر انہیں تشدد، بھوکا رکھنے اور بجلی کے جھٹکوں جیسی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی دباؤ اور بڑھتی بدنامی کے بعد کمبوڈیا کی حکومت نے ان مراکز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے جبکہ کرپٹو فراڈ کے خلاف سخت قوانین بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

نئے قانون کے تحت فراڈ میں ملوث افراد کو 5 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے، تاہم اس کے باوجود یہ نیٹ ورکس مختلف طریقوں سے اب بھی سرگرم بتائے جا رہے ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک ملازمت کی پیشکش، غیر معمولی تنخواہوں اور آن لائن دوستی یا سرمایہ کاری کی اسکیموں پر اندھا اعتماد نہ کریں، کیونکہ معمولی غفلت بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

spot_imgspot_img