spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

راولاکوٹ: تصادم میں شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق، کرفیو کی سفارش

راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایک شہری اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ نے حکومت کو کرفیو کے نفاذ کے لئے خط لکھ دیا ہے۔

ترجمان آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے 4 اہلکار شہید ہوئے جب کہ شرپسند عناصر کی فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ شرپسندوں نے منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی، مسلح عناصر نے احتجاج کے نام پر جمع ہو کر حملہ کیا۔

آزادکشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کر دیا۔

آزادکشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جےاےاےسی کے مرکزی دفتر کو سیل کر دیا ہے۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار

وفاقی وزیر

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیراسمبلی اپنی مدت پوری کرچکی ہے آزادکشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سیاسی رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی ہے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات حکومت نے تسلیم کیے، آزادکشمیر میں بجلی 3روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے آزادکشمیر میں آٹے سمیت تمام اشیا ضروریہ پر سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں پرعمل کیا گیا، وزیراعظم نے معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کیلئے نگراں کمیٹی بھی تشکیل دی۔

spot_imgspot_img