spot_img

ذات صلة

جمع

’پاکستانی بیٹرز کےلیے شرم کی بات ہے، تلک ورما، رنکو سنگھ نے بولنگ کی‘

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹرز کےلیے شرم کی بات ہے کہ بھارت کی طرف سے تلک اور رنکو سنگھ نے بولنگ کی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں میزبان اور کرکٹر شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ ہماری کرکٹ اور پیچھے جارہی ہے اگر ہم بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے باری لیتے اور 140 یا 150 رنز پر آؤٹ ہوجاتے تو بھی اس طرح میچ نہیں ہارتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ اب بڑا مقابلہ نہیں رہا، سارو گنگولی

انھوں نے کہا کہ جس طرح ہم یہ میچ ہارے ہیں بچوں کی طرح ہرایا ہے ہمیں بھارت نے، لوگوں کو تو یہ پتا ہی نہیں ہے کہ ہم 61 رنز سے میچ بچوں کی طرح ہار گئے۔

باسط علی کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تلک ورما اور رنکو سنگھ نے بولنگ کی ہے کہ پاکستان کے بیٹسمینوں کےلیے شرم کی بات ہے۔

کامران اکمل نے کہا ہمیں بےعزتی محسوس ہورہی تھی کہ بھارت کے مین اسٹریم بولر اپنے اوور پورے نہیں کررہے، مذاق بنارہے تھے وہ تلک ورما اور رنکو سنگھ سے بولنگ کروا رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو آل راؤنڈر کم کرنے پڑیں گے کیوں کہ بیٹنگ میں وہ اعتماد ہی نہیں ہے، آپ کو تھوڑا سا بیٹنگ کو لمبا کرنا پڑے گا۔

شعیب اختر نے بھارتی خاتون اینکر کو کھری کھری سنادیں

spot_imgspot_img