spot_img

ذات صلة

جمع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت بے بس۔۔ جنوبی افریقا کامیاب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا کے سامنے بھارتی بیٹرز ناکام ہو گئے۔ پروٹیز نے میزبان ٹیم کو 76 رنز سے شکست دے دی۔

 احمد آباد میں کھیلے گئے میچ جنوبی افریقا کے 187 رنز کے جواب میں بھارتی بیٹرز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ مضبوط بیٹنگ لائن ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی لڑکھڑا گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ شیون ڈوبے کے علاوہ کوئی بیٹر خاطرخواہ مزاحمت نہ کر سکا انہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ہاردک پانڈیا اور کپتان سوریاکمار یادیو 18،18 رنز بنا سکے۔

بھارتی ٹیم جنوبی افریقا کیخلاف پورے اوور نہ کھیل سکی اور اس کے 6بلےباز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ جنوبی افریقا کے مارکویانسن نے4 اور کیشوومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیتا اور بھارت کےخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 20 رنز پر اس کے تین مستند کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے بریوس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 97 رنز کی زبردست پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر187 رنز بنائے جس میں ڈیوڈملر نے 35گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، بریوس نے45 اور اسٹبس نے 44 رنز کا حصہ ڈالا۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے3 اور ارشدیب سنگھ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بناکر بھارت پر دباؤ ڈالیں،

بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

spot_imgspot_img