spot_img

ذات صلة

جمع

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

کراچی(5 ستمبر 2025): ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی  خوشخبری آگئی ہے، وفاقی وزیرِ ریلوے نے بڑی سروس فراہم کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے اور اسٹارم فائبر کے اشتراک سے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کیلئے مفت وائی فائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر فری انٹرنیٹ کی سہولت مسافروں  کیلئے دستیاب ہوگی، یہ اقدام ریلوے میں جدید سہولتوں کی فراہمی کی اہم پیشرفت ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافروں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے آسانیاں فراہم کر رہے ہیں، اسٹارم فائبر کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے انتظار کے اوقات کو خوشگوار اور بامقصد بنا رہے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 اسٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں اور 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 اسٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو بہتر بنانے کا کام شروع کیا جارہا ہے، جس سے سفری مسافت 4گھنٹے کم ہو جائے گی۔ کراچی سے روہڑی تک 480کلو میٹر ٹریک کو بہتر کیا جائے گا۔

spot_imgspot_img