spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ویڈیو: بابراعظم کرکٹر اچھے ہیں یا ایکٹر؟ خدیجہ سلیم کا دلچسپ جواب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر جہاں پاکستانی شائقین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں ٹیم کے بڑے کھلاڑی خصوصاً بابراعظم کی مسلسل ناکامی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

مختلف ٹی وی شوز اور پروگرامز میں بابراعظم کے حوالے سے تجزیے، تبصرے اور ان کی میدان سے باہر کی زندگی پر باتیں کی جارہی ہیں۔

ایسا ہی بابراعظم سے متعلق ایک دلچسپ سوال پروگرام میں پوچھا گیا جس پر لوگ ہنس پڑے۔

میزبان جویریہ سعود نے مہمان خدیجہ سلیم سے پوچھا کہ آپ کو بابر اعظم کرکٹر اچھے لگے یا ایکٹر؟ تو اداکارہ سوال سن کر پہلے تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئیں تو اگلے ہی لمحے جواب میں ایکٹر کہہ دیا جس پر قہقہے لگ گئے۔

جویریہ سعود نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے ہمارا اس قدر برُا حال کیا ہے کہ آنکھوں سے آنسوؤں کی جگہ خون نکل رہا ہے۔

خدیجہ سلیم نے بھی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس ہو کر کہا کہ اب ہم نے اس ٹیم سے امیدیں ہی ختم کر دی ہیں۔

spot_imgspot_img