ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی جنگی طیارہ ایف 18گرانے کا دعویٰ کر دیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کا چوتھا اسٹریٹجک طیارہ ہے جسے آج چاہ بہار میں نشانہ بنایا گیا ہے امریکی جنگی طیارے ایف 18 کو جدید فضائی دفاعی نظام سے نشانہ بنایا گیا۔
نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیارہ ایف 18بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔
Iran’s Islamic Revolution Guards Corps (IRGC) announces that it has successfully targeted an American F-18 fighter jet.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/LWoNSpkc2J pic.twitter.com/E9nRJgnla3
— Press TV
(@PressTV) March 25, 2026
دوسری جانب فوری طور پر امریکا کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ واشنگٹن نے فی الحال اس واقعے پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔
اس کے علاوہ، ایران کے سرکاری چینل پریس ٹی وی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں طیارے کے مارے جانے کے عین لمحے کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ تاہم، فوٹیج کی صداقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



(@PressTV) 