spot_img

ذات صلة

جمع

وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ سے ایران کو ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ کردیا انہون نے ایران سے بھی آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں ڈیڈ لائن میں 2ہفتوں کی توسیع کریں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ایرانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ 2ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دیں، مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پُرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سفارتی کوششیں مسلسل، مضبوط اور مؤثر انداز میں آگےبڑھ رہی ہیں، جس سے مستقبل میں ٹھوس نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ فریقین سفارت کاری کو اپنا راستہ اختیار کرنے کا موقع دیں، خلوص نیت سے ایرانی بھائیوں سے درخواست کرتے ہیں آبنائے ہرمز کھول دیں۔

انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ 2ہفتوں کے لیے ہرجگہ جنگ بندی کریں تاکہ سفارتی کوششوں کو کامیاب بنایا جاسکے اور خطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج رات ایک پوری تہذیب صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اب مکمل طور پر رجیم تبدیل ہوچکی ہے، ایرانی رجیم میں اب کم شدت پسند ذہینت والے لوگ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج رات شاید کچھ انقلابی طور پر شاندار ہوجائے، آج دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحے کا سامنا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 47 سالہ بھتہ خوری، بدعنوانی اور قتل و غارت کا آج آخرکار خاتمہ ہوگا۔

spot_imgspot_img