spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

وزیراعظم کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی اپیل پر امریکا اور ایران کا ردعمل

واشنگٹن : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر ٹرمپ سے کی جانے والی ڈیڈ لائن کی توسیع کی اپیل پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل آگیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل سے باخبر ہیں، ان کی اپیل پر جلد ردعمل دیں گے۔

دوسری جانب ایرانی عہدیدار بھی پاکستان کی دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز پر مثبت غور کر رہے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تہران بھی سیزفائر تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

سینئر ایرانی عہدیداروں نے بھی کہا ہے کہ ایران پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔ تاہم تہران کا مؤقف ہے فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کا صدر ٹرمپ سے ایران کو ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ

یاد رہے کہ تھوڑی دیر قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کو سی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے ایران سے بھی آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ ڈیڈ لائن میں 2ہفتوں کی توسیع کریں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ ایرانی بھائیوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ 2 ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دیں، تاکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پُرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری رہیں۔

 

spot_imgspot_img