spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

نیپرا کے اعلان کردہ ٹیرف پر کے الیکٹرک کی وضاحت

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلان کردہ ٹیرف پر کے الیکٹرک کی وضاحت آگئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے حالیہ اعلان کردہ ٹیرف میں کمی صارفین پر بلوں پر لاگو نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین سے وصول کی جانے والی رقم مین کوئی تبدیلی یا کمی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی ملٹی ایئر ٹیرف 2024 تا 2030 سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلہ جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے مختلف پہلوؤں پر محیط ہے۔

یہ پڑھیں: نیپرا کا بڑا فیصلہ ! کے الیکٹرک کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے 50 ارب روپے کے رائٹ آف کلیمز سے متعلق اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا اور کہا تھا کہ فیصلے میں ترمیم یا تبدیلی کی کوئی بنیاد نہیں پائی گئی۔

نیپرا کا کہنا تھا کہ نظرِ ثانی شدہ فیصلے میں ٹیرف سے متعلق چند نکات میں ترامیم کی گئی ہیں، جن سے کے ای کے نرخ میں فی یونٹ 4 سے 5 روپے تک کمی متوقع ہے۔

spot_imgspot_img