کراچی: نہال ہاشمی کے گورنر بننے کے بعد ن لیگ سندھ میں اختلافات سامنے آگئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ بننے کے بعد نہال ہاشمی کے بشیر میمن سے اختلافات بڑھ گئے ہیں، نہال ہاشمی کے قریبی ساتھی خرم بھٹی کو بشیر میمن نے تھپڑ مار دیا۔
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی گورنر کے ساتھ بشیر میمن کے گھر آئے تھے۔
بشیر میمن اور گورنر میں گفتگو ہوئی کہ ’تم کہتے پھر رہے ہو آصف زرداری نے گورنر بنوایا پھر مبارکباد کیوں دینے آئے ہو۔‘
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے ہمراہ آنے والے افراد کو گالیاں دی گئیں، گورنر کے اے ڈی سی کو بھی کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔
یہ پڑھیں: نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
واضح رہے کہ چند روز قبل نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان، ترجمان برائے وفاق راجہ انصاری، علی اکبر گجر، مسلم لیگ ن لیگ کے رہنماؤں سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔



