spot_img

ذات صلة

جمع

شہریوں کے لیے پاک ایپ متعارف، سرکاری خدمات اب نئے انداز میں

اسلام آباد : نیشنل آئی ٹی بورڈ (این آئی...

گوند کتیرا، انڈہ اور بادام، چمکدار جلد کا بہترین نسخہ

گوند کتیرا موسم گرما میں قدرت کا بہترین تحفہ...

میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے

کیلیفورنیا (25 جون 2026) : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا...

ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے

ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین...

گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

گوگل کو صارف کے رویے میں بڑی تبدیلی کا...

میں جسپریت بمراہ کا مقابلہ کرسکتی ہوں، کرینہ کپور

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پوسٹ میں جسپریت بمراہ کو چیلنج کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 45 سالہ کرینہ کپور نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرینہ بیٹے کو بولنگ کروارہی ہیں۔

تصاویر میں اداکارہ گلابی شرٹ، نیلی جینز اور سفید اسنیکرز میں ملبوس نظر آئیں جبکہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کا پُرجوش انداز مداحوں کو خوب پسند آیا۔

اس کے ساتھ ہی بے بو نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میرے ٹیلنٹ کو کم نہ سمجھیں، میں بمراہ سے بھی مقابلہ کرسکتی ہوں۔‘

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا تھا کہ میرے بیٹے تیمور کو فلموں کے ساتھ ساتھ کرکٹ اور فٹ بال کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

دوسری جانب جسپریت بمراہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جاتے ہیں اور سنسنی خیز میچوں میں اپنی شاندار بولنگ کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

spot_imgspot_img