spot_img

ذات صلة

جمع

میکسیکو کا کنسرٹ آزاد فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھا، شاندار ویڈیو

عالمی سطح پر ہونے والے کنسرٹ شوز میں فلسطین کے لیے جرات مندانہ آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے، اس بار میکسیکو میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں آزاد فلسطین کے نعرے گونج اٹھے۔

میکسیکو میں ہونے والے ایک کنسرٹ شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں اسٹیج پر فلسطین کے حق میں آزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتے لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل کنسرٹ کے دوران ہی گلوکار نے غزہ سے بے دخل ہونے والے ایک خاندان کو اسٹیج پر بلا لیا تھا، اس خاندان کی سب سے چھوٹی بچی نے ’نسل کشی بند کرو‘ کا نعرہ لگایا تو کنسرٹ میں شریک ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے آزاد فلسطین کے نعرے بلند کیے۔

تماشائیوں کے فری فری پیلسٹائن کے نعرے فضا میں گونجتے رہے۔ یہ کنسرٹ میکسیکو کے دارالحکومت الزوکالو میں منعقد ہوا تھا، جس میں ہزاروں لوگوں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نعرے لگائے اور غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں خون کی ہولی، مزید 52 فلسطینی شہید

میکسیکو میں فلسطینی یکجہتی کمیٹی نے اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے غزہ کی پٹی کی طرف جانے والے عالمی صمد فلوٹیلا کی حمایت میں مغربی ریاست جالیسکو میں ایک کشتی مارچ کا اہتمام بھی کیا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت میں کم از کم 64,522 فلسطینی جاں بحق اور 163,096 زخمی ہو چکے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مزید ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

spot_imgspot_img