spot_img

ذات صلة

جمع

منہ اور مسور کی دال : جلد اور بالوں کی خوبصورتی کا راز، لیکن کیسے؟

جلد اور بالوں کی خوبصورتی کا بنیادی راز آپ کے باروچی خانے میں ہی موجود ہے، جی ہاں !! مسور کی دال کا نسخہ حسن، تازگی کو برقرار اور بالوں کی خشکی دور کرتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے خواتین کی بڑی مشکل آسان کردی، اب انہیں پارلرز جا کر اپنا وقت اور پیسہ برباد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

گھریلو خواتین اکثر خود سے لاپرواہ ہوجاتی ہیں وہ نہ اپنی جلد کا خیال رکھتی ہیں نہ اپنی صحت کی طرف کوئی توجہ دیتی ہیں۔ ان کی زندگی کا مقصد صرف اپنے اور بچوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔

ان کی اسی الجھن اور مشکل کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر بلقیس نے ایسی شاندار ریمیڈی بتائی ہے کہ خواتین ایک عام سی چیز سے اپنے حسن اور جلد کا خیال بخوبی رکھ سکتی ہیں۔

جی ہاں !! مسور کی دال کا آٹا، یہ ایک ایسا نسخہ ہے کہ جس سے صرف 5 منٹ میں آپ کے بالوں کی خشکی ختم اور چہرے کی جلد ایسی خوبصورت ہوجائے گی کہ لوگ سمجھیں گے کہ آپ کسی مہنگے پارلر سے فیس پالش کروا کر آئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ منہ اور مسور کی دال‘ صرف محاورہ ہی نہیں ایک بہترین ٹوٹکہ بھی ہے جسے بنانے کا طریقہ بھی نہایت آسان اور کم قیمت ہے۔

لال والی مسور کی دال کو اچھی طرح دھونے اور سکھانے کے بعد اسے اتنا باریک پیسیں کہ اس کا آٹا بن جائے۔ اس کے بعد ایک چمچ آٹا اور دو چمچ دہی ملا کر اچھے سے پیسٹ بنا کر ایک گھنٹے کیلیے رکھ لیں۔

یہ چہرے کی جھائیوں کی بہترین کریم تیار ہوگئی اب اسے اپنے چہرے پر لگا کر مساج کریں پہلے صرف جھائیوں سے متاثرہ مقام پر لگائیں پھر چار دن بعد پورے چہرے اور ہاتھوں پر لگالیں۔ اس کے چہرے کی رنگت اور چمک واخح ہوجائے گی۔

اس کے علاوہ بالوں کی خشکی کے خاتمے کیلیے اس پیسٹ میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور تھوڑی دیر بعد دھو لیں۔

spot_imgspot_img