spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

منشیات فروش نرگس عرف ملکہ سے متعلق تفتیش میں حیران کن انکشافات

کراچی (15 مئی 2026): قائد آباد سے گرفتار منشیات فروش خاتون نرگس عرف ملکہ سے متعلق تفتیش میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔

تفتیشی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نرگس عرف ملکہ کا شوہر وکیل خان ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے جو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے، میاں بیوی اور بیٹے طاہر کا منشیات نیٹ ورک جیل تک پھیلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزمہ کا بیٹا طاہر جیل پولیس سے رابطے میں تھا اور اسی کے ذریعے منشیات وہاں تک سپلائی کی جاتی رہی، نرگس عرف ملکہ منشیات پوش علاقوں میں بھی سپلائی کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انمول عرف پنکی کے گاہکوں کی لسٹ ہمارے پاس آ چکی ہے، وزیر داخلہ سندھ

’وکیل خان کو منشیات سمیت شاہراہ بھٹو سے گرفتار کیا گیا تھا، شوہر کی گرفتاری کے بعد ملزمہ نے منشیات کا نیٹ ورک بیٹے طاہر کے ذریعے چلایا، ملزمان کو منشیات کوئٹہ سے فضل ولی نامی شخص لا کر دیتا تھا جو یہ اپنے گھر میں چھپا کر رکھتے تھے۔‘

تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا کہ منشیات فروش خاندان نے ضلع ملیر میں 3 گھر خرید رکھے تھے۔

قائد آباد پولیس نے 13 مئی 2026 کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نرگس عرف ملکہ کو گرفتار کیا تھا جو پولیس کے مطابق انتہائی مطلوب ملزمہ ہیں۔

پولیس نے بتایا تھا کہ نرگس عرف ملکہ سے 60 لاکھ سے زائد مالیت کی 35 کلو 265 گرام چرس برآمد کی، ملزمہ اندرون سندھ سمیت شہر کے مختلف پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھی۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کارروائی خداداد قبرستان سواتی محلے میں کی گئی، گرفتار ملزمہ سے ایک لاکھ روپے زائد نقد رقم بھی برآمد کی۔

عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا تھا کہ منشیات کراچی کے مختلف مقامات اور پوش علاقوں میں فروخت کی جانی تھی، نرگس عرف ملکہ کے مزید ساتھی بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت کرنے میں ملوث ہیں، مزید ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

spot_imgspot_img