spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

لیاری کے باصلاحیت نوجوان فٹبالرز کی دھوم، سنگاکپ میں سلور میڈل اپنے نام کیا

لیاری کے باصلاحیت نوجوان فٹبالرز نے انٹرنیشنل لیول پر میں دھوم مچادی، انڈر16 سنگاکپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

سنگاپور میں سنگاکپ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد ہوا، جس میں انڈر16 ایونٹ میں لیاری فٹبال اکیڈمی نے رنراپ پوزیشن حاصل کی اور چاندی کے تمغے کی حقدار ٹھہری، سلور میڈل اپنے نام کرنے والے لیاری کے نوعمر فٹبال ٹیم کے کپتان آریان رحیم اور گول کیپر کاشف عاشق نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ پروگام میں شرکت کی۔

لیاری انڈر16 فٹبال ٹیم کے کپتان آریان رحیم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں بہت مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا ہم اپنی مدد آپ کے تحت اس ٹورنامنٹ میں گئے، شروع میں گورنر سندھ نے سپورٹ کیا تھا، پہلے ہماری ٹیم ناروے جانے والی تھی مگر ویزا نہیں ملا۔

انھوں نے بتایا کہ اسی وجہ سے بہت سے پلیئر مایوس ہوگئے تھے مگر کوچ نے حوصلہ دیا پھر ہم نے 6 ماہ تک لگاتار محنت کی کوچز نے بہت سپورٹ کیا۔

آریان رحیم نے کہا کہ ہم سب پلیئرز نے اپنے گھر سے کچھ پیسے ارینج کیے، کسی نے 30 ہزار دیا کسی نے اپنا موبائل بیچ کر پیسے دیے، ہمارے کوچ نے اپنے گھر کے زیورات بیچ کر پیسے اکٹھے کیے۔

گول کیپر کاشف عاشق نے کہا کہ چھ ماہ سے ہم لوگ ٹریننگ کررہے تھے اور ہمارے اندر ایک جذبہ تھا کہ ہم وہاں جائیں گے توپاکستان کا نام روشن کریں گے۔

spot_imgspot_img