spot_img

ذات صلة

جمع

لگژری گاڑیوں کے ایندھن ’ہائی آکٹین‘ کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والوں ہائی آکٹین فیول سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا جس کے تحت ہائی آکٹین پر 300روپے فی لیٹر لیوی عائد کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین ایندھن پر پیٹرولیم لیوی میں 300روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مہنگی ترین گاڑیوں میں ڈالے جانے والے ہائی اوکٹین کے ایک لیٹر پر پیٹرولیم لیوی میں 200 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جو اس سے قبل لیوی 100 روپے فی لیٹر تھی۔

رپورٹ کے مطابق فیصلے سے حکومت کو ہونے والی 9 ارب روپے کی ماہانہ بچت ہوگی اور عوام کو ریلیف فراہم جائے گا، جس سے معیشت پر بوجھ کم جبکہ یہ مالی بوجھ ملک کا امیر ترین طبقہ اٹھائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہائی آکٹین کی قیمتوں کے حوالے سے خصوصی نوٹس لیتے ہوئے
متعلقہ وزارت کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

spot_imgspot_img