spot_img

ذات صلة

جمع

لندن : معمر شخص کو قتل کرنے والی 3 لڑکیوں کا عبرتناک انجام، خوفناک ویڈیو وائرل

لندن : برطانیہ میں 75 سالہ معمر شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 3 نو عمر لڑکیوں کو سزائیں سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ فریڈی ریویرو بس کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ان پر تین نو عمر لڑکیوں نے دھاوا بول دیا، ان میں سے ایک کی عمر 15 اور دو کی عمریں 17 سال ہیں۔

تینوں لڑکیوں نے بغیر کسی وجہ کے اس معمر شخص کو پہلے دھکا دیا اور ان کے چہرے پر مکے برسا دیے، فریڈی ریویرو اچانک حملے کے سبب لڑکھڑا کر سر کے بل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئے اور اگلے ہی دن وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مذکورہ تینوں لڑکیوں نے اپنے اس وحشیانہ عمل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی، پولیس نے واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی دو لڑکیوں کو ایک پارک جبکہ تیسری کو اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش تینوں لڑکیوں نے اپنے ابتدائی بیان میں قتل کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرنے کی ناکام کوشش کی۔

مزید پڑھیں : لندن کی ڈبل ڈیکر بس میں ہولناک قتل

لندن کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزماؤں کو مجموعی طور پر نو سال قید کی سزا سنا دی۔ 15 سالہ لڑکی کو ڈھائی سال کے لیے اصلاحی مرکز، 17 سالہ کو ساڑھے تین سال جبکہ تیسری 17 سالہ ملزمہ کو چار سال قید کی سزا سنا کر جیل روانہ کردیا۔

spot_imgspot_img