spot_img

ذات صلة

جمع

لاہور میں ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا

لاہور : ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو باہر نکالا، واقعے کے بعد لوگوں میں اپنے بچوں سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بخیریت باہر نکال لیا۔

بچے کے مین ہول میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں بی ایم سی اسٹاپ کے قریب ایک بچہ چلتے چلتے کھلے مین ہول میں جاگرا۔

وہاں موجود شہریوں نے یہ منظر دیکھتے ہی اس کی جانب دوڑ لگا دی اور اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو مین ہول سے باہر نکالا۔

اس حوالےسے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ ٹاؤن کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے کھلے مین ہولز جان لیوا بن گئے، پنجاب کے اعلیٰ حکام واقعے کا فوری نوٹس لیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب ایک خاتون اور اس کی بیٹی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں، جس کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے سختی سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ متعلقہ حکام نے مذکورہ واقعے کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : لاہور کے مین ہول میں گرنے والی بچی کی لاش مل گئی

لاہور میں بھاٹی گیٹ حادثے میں ماں کی لاش ملنے کے 17 گھنٹے بعد 10 ماہ کی بچی رِدا کی لاش بھی مل گئی تھی، بچی کی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً 8 کلو میٹر دور سے ملی۔

لاہور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث بھاٹی گیٹ کے قریب ماں بیٹی کے کھلے مین ہول میں گرنے کاس واقعہ پیش آیا تھا۔

spot_imgspot_img