ممبئی 1 جنوری 2026: لیاری پر فلمائی گئی پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ پر بھارتی حکومت کا اعتراض سامنے آگیا، فلمسازوں کو نیا ورژن ریلیز کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے سال میں رنویر سنگھ کی یہ فلم ’دھرندر] دیکھنے والوں کو اب اس کا ایک تبدیل شدہ یعنی نیا ورژن دیکھنے کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دھرندر 2 بنانے کا اعلان، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی
ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے سینما گھروں کو 31 دسمبر کو ڈسٹریبیوٹرز کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں فلم کا ڈی سی پی تبدیل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے، تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ فلمسازوں نے بھارتی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے حکم پر فلم میں سے دو الفاظ Mute کر دیے ہیں اور ایک ڈائیلاگ تبدیل کر دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا کہ سینما گھروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ فلم کا نیا ورژن مواد ڈاؤن لوڈ کریں اور یکم جنوری 2026 سے فلم کا صرف وہی چلائیں۔
انڈسٹری کے ایک اندرونی ذرائع نے بتایا کہ دھرندر کے نئے ورژن سے ہٹائے گئے الفاظ میں سے ایک لفظ بلوچ ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دوسرے لفظ کون سا ہے جس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔



