spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دبئی میں نیوایئر منانے کی تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور شعیب ملک کی دبئی میں نیو ایئر منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا جاوید نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شوہر شعیب ملک کے ساتھ دبئی میں نیو ایئر منا رہی ہیں۔

ثنا جاوید نے دبئی کے مشہور برج خلیفہ کے پس منظر میں لی گئی تصاویر کے ساتھ شاندار آتش بازی کے مناظر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کیے، جن میں نئے سال کی خوشیوں اور جشن کا بھرپور عکس دکھائی دیتا ہے۔

اداکارہ نے متعدد پوسٹس کے ذریعے ناصرف اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارک باد دی بلکہ ان کے ساتھ اپنی خوشی بھی بانٹی۔ ان کی پوسٹس میں نئے سال کے جشن کا رنگ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثنا جاوید کی ان تصاویر کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ تبصروں میں مداحوں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے۔

spot_imgspot_img