spot_img

ذات صلة

جمع

فضا علی نے دوسری شادی کا اعلان کردیا، تصاویر وائرل

کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے دوسری شادی کا اعلان کردیا، عید کے موقع پر شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

فضا علی نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں بتایا کہ انہوں نے اعجاز خان سے شادی کرلی ہے۔

Fiza Ali

انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس خوشی کے لمحات کو زندگی کا پُرسکون باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت کی طویل عرصے سے منتظر تھیں ان کی اس خوشخبری پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

شادی کی تصاویر میں فضا علی کو سیاہ رنگ کے لباس کے ساتھ بھورے رنگ کا کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے شوہر اعجاز خان نے سادہ شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔

اس موقع پر دولہا دلہن کی تصویر میں دونوں کے ہاتھوں پر مہندی سے ’اعجاز کی فضا اور فضا کا اعجاز‘ بھی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

اداکارہ نے اپنے مقبول ڈرامے مہندی سے شہرت کی بلندیوں کا چھوا، انہوں نے اپنی پوسٹ میں شادی کی تقریبات کی جھلکیاں بھی شیئر کیں جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، تصاویر میں ان کے شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں، جس نے اس موقع کو مزید خاص بنا دیا۔

41سالہ فضا علی نے اپنی پوسٹ میں اعتراف کیا کہ اس رشتے نے ان کی زندگی میں سکون اور استحکام پیدا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شادی ان کی زندگی کا اہم موڑ ہے۔

فضا علی نے اپنی بیٹی فرال جو ان کی سابقہ شوہر سے ہیں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فضا علی کی شادی فواد فاروق سے 2007 میں ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی فرال بھی ہے۔

سابق شوہر کی دوسری شادی، فضا علی نے بیٹی کے ساتھ والد کی ویڈیو شیئر کردی

spot_imgspot_img