spot_img

ذات صلة

جمع

فاطمہ ثنا ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کو شامل کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی نقاب کشائی کی جس میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کی ٹیم 12 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس میں آٹھ ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔

عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے چار جبکہ رنر اپ انگلینڈ کی دو کھلاڑی شامل ہیں، پاکستان، بھارت، جنوبی افریقا، آئرلینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ کے ڈارسی کارٹر کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے بیتھ مونی، ایلیس پیری، ایش گارڈنر اور کپتان سوفی مولینکس کے علاوہ انگلینڈ کے ڈینی وائٹ ہوج اور نیٹ سکیور برنٹ شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: آئی سی سی نے فاطمہ ثنا کی ویڈیو شیئر کردی

بقیہ ٹیم میں پاکستان کی فاطمہ ثنا، بھارت کی سری چرانی، جنوبی افریقہ کی ماریزانے کپ، آئرلینڈ کی اورلا پرینڈرگاسٹ اور سری لنکا کی نیلکشیکا سلوا شامل ہیں۔

اگرچہ گرین شرٹس 12 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں صرف ایک ہی میچ جیت سکے جو کہ نیدرلینڈز کے خلاف تھی لیکن ان کی کپتان فاطمہ نے میگا ایونٹ میں مسلسل آل راؤنڈ پرفارمنس دی۔

آل راؤنڈر نے ٹورنامنٹ کو پانچ میچوں میں 11.27 کی متاثر کن اوسط سے 11 وکٹوں حاصل کیں اور 85 رنز کا بھی حصہ ڈالا تھا۔

spot_imgspot_img