spot_img

ذات صلة

جمع

بشریٰ انصاری کے ہیرے جیسا شوہر اگر خواتین کو ملے تو شادی کرلینی چاہیے، اسما عباس

سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین کو اچھا شخص مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔

اسما عباس ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو ہٹ ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے پنجابی کامیڈی شو  کی میزبانی بھی کی۔

وہ وی لاگنگ کے لیے بھی مشہور ہیں حال ہی میں انہیں میں ان کی اداکاری کے لیے بھی کافی داد ملی ہے۔

آج کل اسما عباس روزانہ وی لاگز وی لاگز پوسٹ کر رہی ہیں جن میں وہ اکثر خواتین کو رشتوں کے حوالے سے مشورے دیتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر 60 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے شادی کا مشورہ دیا ہے۔

حالیہ وی لاگ میں اسما عباس نے کہا کہ شاید آپ نے میری وہ پوری ویڈیو نہیں دیکھی جس میں میں نے کہا تھا کہ بڑی عمر کی خواتین کو اگر کوئی اچھا مرد مل جائے تو انہیں ضرور شادی کر لینی چاہیے کیونکہ زندگی میں آگے چل کر لوگوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ پڑھیں: اسما عباس نے چیٹ جی پی ٹی سے دوستی کرکے اسے اپنی ’بیٹی‘ بنا لیا

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ میری باجی بشریٰ انصاری کی بات کریں تو انہیں ہیرے جیسا شوہر ملا ہے، ایسے ہیرے بہت کم ملتے ہیں، ان جیسا کوئی نہیں ہے۔ اگر آپ کو ان جیسا کوئی مل جائے، تو جائیں اور شادی کر لیں۔ اسی طرح ثمینہ احمد کو بھی ہیرے جیسے شوہر ملے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ اگر آپ کو کوئی اچھا انسان مل جائے تو شادی کر لیں ورنہ یہ دنیا ریڈ فلیگز  اور پتھروں سے بھری پڑی ہے اس کے علاوہ عمر کے آخری حصے میں آپ کو کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو آپ کے کیپسول یا دوائیاں دے سکے اس لیے آپ کو ضرور شادی کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد ایسی خواتین کا انتخاب کریں جو خاموش رہتی ہیں یا فرمانبردار ہوتی ہیں اور کبھی بحث نہیں کرتیں۔

spot_imgspot_img