spot_img

ذات صلة

جمع

غزہ میں اسرائیلی ظلم جاری، مزید 65 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 65 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے14 افراد بھی شامل تھے۔

رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے غزہ میں 2 مکانات کو بمباری کرکے تباہ کردیا جبکہ پناہ گزین کیمپ میں ایک اسکول پر بھی حملہ کیا، اس اسکول میں بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے۔

غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 756 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 64 ہزار 59 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مغربی کنارے میں بھی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینیوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مار کر 1500 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی عرب کا نیتن یاہو کے قطر مخالف بیانات پر سخت رد عمل

حماس نے تلکریم میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس نے گرفتاریوں کو اجتماعی سزا اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ یہ چھاپے اور گرفتاریاں اسرائیل کے علاقے میں کنٹرول کھونے کی حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔

spot_imgspot_img