اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران احمد خان نیازی کو انجکشن کی دوسری خوراک لگوانے کیلئے پمز اسپتال لایا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال لایا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان کو انجکشن کی دوسری ڈوز لگوانے کیلئے پمزاسپتال لایا گیا، عمران خان کا ماہر ڈاکٹروں کے بورڈز نے معائنہ کیا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ عمران خان کو آنکھوں کے علاج کیلئے پمز منتقل کیا گیا، عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف انجکشن کی دوسری خوراک دیدی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی وزیر صحت کا بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے بارے میں بات کرنے سے انکار
انھوں نے کہا کہ ماہر ڈاکٹرز کے بورڈ نے عمران خان کا معائنہ کیا، عمران خان کی ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کے نتائج نارمل آئے، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد عمران خان کو طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ علاج سے پہلے عمران خان سے رضامندی لی گئی، رضامندی کے بعد آپریشن تھیٹر میں طےشدہ پروٹوکول کےتحت انجکشن لگایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ ماہرسرجن کی نگرانی میں مائیکرواسکوپی کی مدد سے دوسری خوراک دی گئی، علاج سے پہلے، دوران اور بعد میں عمران خان کی طبی حالت مستحکم رہی۔
ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز نے کہا کہ عمران خان کو ہدایات کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ نے ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی کی، عمران خان کی آنکھوں کے علاج کا فالو اپ جاری رہے گا۔
بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں دوسرا انجکشن کب لگے گا؟ حکومت نے تاریخ بتا دی



