spot_img

ذات صلة

جمع

عماد عرفانی نے مریم شفاعت کے ساتھ محبت کی کہانی سنادی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے مریم شفاعت کے ساتھ محبت کی کہانی سنادی۔

اداکار عماد عرفانی نے اہلیہ مریم شفاعت کے ساتھ حال ہی میں پروگرام ’شانِ سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

مریم شفاعت نے کہا کہ شادی کو 18 سال ہوگئے ہیں لیکن پہلی ملاقات 1996 مارچ میں ہوئی تھی کہہ سکتے ہیں کہ ہماری شادی کی سالگرہ مارچ میں آتی ہے کیونکہ پہلی دفعہ میری دوست کی سالگرہ پر ملاقات ہوئی تھی۔

عماد عرفانی نے بتایا کہ مریم کی دوست کے بڑے بھائی میرے بہت اچھے دوست ہیں یہ ان کی چھوٹی بہن دوست تھیں، ان کی سالگرہ میں، میں بھی موجود تھا، لڑکوں کا گروپ ایک سائیڈ اور لڑکیوں کا گروہ ایک سائیڈ پر تھا جہاں میں نے انہیں پہلی بار دیکھا تھا اور ہم 16 سال کے تھے۔

اداکار نے کہا کہ ہر زندگی کے فیز میں آپ مختلف سوچتے ہیں، تجربے مختلف ہوتے ہیں، ایک فون ہوتا تھا اس کی ایکسٹینشن ہوتی تھی کبھی کبھار پرائیویسی نہیں ہوتی تھی۔

یہ پڑھیں: مریم کی محبت میں پڑھائی سے نفرت بھی برداشت کی، عماد عرفانی

مریم نے بتایا کہ عماد بہت شرمیلے تھے، میں نے نوٹس کیا وہ کسی لڑکی کو نہیں دیکھ رہے تھے جو مجھے بہت اچھا لگا تھا، ان میں اب بھی وہی چیز ہے اور کچھ الگ ہیں۔

عماد عرفانی نے کہا کہ 14 سے 15 سال پہلے میں نے سوچا تھا کہ ایکٹنگ کرنی ہے لیکن میں نے پھر خود سے کہا کہ لوگوں سے ملتے ہوئے جھجھکتا ہوں تو مریم کہنے لگیں یہی چیز تمہاری شخصیت بن جائے گی اور میں لکھ کر دیتی ہوں یہی چیز تمہاری اسٹرینتھ بنے گی۔

مریم شفاعت نے کہا کہ دس سال کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح جان چکے تھے، ایک دوسرے کے جذبات سے واقف تھے۔

spot_imgspot_img