spot_img

ذات صلة

جمع

علی خامنہ ای کا بیٹا میرے لیے ناقابلِ قبول ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (5 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشین بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنے لیے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

ایکسیس کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کی وفات کے بعد ملک کے اگلے رہنما کے انتخاب میں مجھے ذاتی طور پر شامل ہونا چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی شمولیت کے بغیر کسی جانشین کا تقرر کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنا وقت ضائع کرے گا۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ قتل ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو وسیع پیمانے پر سب سے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے لیکن وہ اس نتیجے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیٹا ایک ہلکا کھلاڑی ہے اس تقرری میں میرا شامل ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے نئے ایرانی رہنما کو مسترد کر دیں گے جو سابقہ قیادت کی پالیسیوں کو جاری رکھے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایسا کرنے سے پانچ سالوں میں امریکا کے ساتھ دوبارہ تنازع شروع ہونے کا خطرہ ہوگا، خامنہ ای کا بیٹا میرے لیے ناقابلِ قبول ہے، ہم ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں ہم آہنگی اور امن لائے۔

spot_imgspot_img