spot_img

ذات صلة

جمع

علی انصاری اور صبور علی کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی علی انصاری اور صبور علی نے بیٹی کی پہلی سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی نے بیٹی سرینا کی پہلی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی جس میں فیملی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سالگرہ کے موقع پر ننھی سرینا کھلونوں کے ساتھ بیٹھی ہیں جبکہ سالگرہ میں اداکارہ سجل علی بھی موجود ہیں۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ پہلی سالگرہ کی پوسٹ تاخیر سے شیئر کی گئی ہے، ہم مسلسل اسی کشمکش میں تھے کہ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں یا اس لمحے کو بس اپنے دل کے قریب چھپا کر رکھیں۔

صبور علی نے لکھا کہ ’مگر کچھ احساسات اتنے گہرے ہوتے ہیں کہ انہیں بانٹے بغیر رہا نہیں جاتا۔‘

انہوں نے بیٹی کے لیے کہا کہ ’تمہاے ننھے سے رونے کو پہچاننے سے لے کر تمہاری خاموشی ضرورتوں کو سمجھنے تک، بے خواب راتوں سے لے کر تمہاری گرمجوش آغوش تک ہر لمحہ کسی جادو جیسا رہا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ہم آج بھی حیران ہوتے ہیں کہ کوئی اتنی چھوٹی سی جان کیسے ہمارا پورا جہاں اپنے ننھے ہاتھوں میں سمیٹ سکتی ہے۔

صبور علی نے مزید لکھا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم ہمیشہ تمہاری حفاظت کریں گے، تمہاری رہنمائی کریں گے اور ہر حال میں تمہارے ساتھ کھڑے رہیں گے، تم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ صبور علی اور علی انصاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

spot_imgspot_img