spot_img

ذات صلة

جمع

’عالمی بحران میں حکومت کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ بہت محنت کا کام ہے‘

اسلام آباد (7 مارچ 2026): وزیر دفاع خواجہ آسف کا کہنا ہے کہ عالمی بحران میں حکومت کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ بہت محنت کا کام ہے۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ اور ایران کی کشیدہ صورتحال نے عالمی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے چند دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں‌ تیل کی قیمت بڑھنے پر یہاں قیمتیں‌ بڑھانا پڑیں، وزیر اعظم

وزیر دفاع نے کہا کہ عالمی بحران میں حکومت کا پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ بہت محنت کا کام ہے، اس کیلیے پیشگی منصوبہ بندی، روابط اور انتظامات لمبی داستان ہے، اگر وہ سب نہ کیا ہوتا تو آج پیٹرول 375 روپے فی لیٹر ہونا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دعا کریں اللہ اسرائیل کو تباہ کرے اس کے جنگی جنون سے دنیا کو محفوظ رکھے، امت مسلمہ کو اتحاد نصیب کرے اور دوست دشمن میں تمیز کرنے کی توفیق دے۔

spot_imgspot_img