معروف گلوکار عاصم اظہر نے یوٹیوبر رجب بٹ تنازع پر مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔
گلوکار عاصم اظہر نے یوٹیوبر رجب بٹ کی تعریف کرنے پر انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آنے کے بعد مداحوں سے معذرت کرلی ہے۔
تنازع اس وقت شروع ہوا جب رجب بٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس کے پس منظر میں عاصم اظہر کی آواز میں گایا مشہور گانا ’تو ہے وہی‘ چل رہا تھا اس کلپ میں رجب بٹ کو گانے کے بول گنگناتے اور رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
کمنٹس سیکشن میں گلوکار نے گرمجوشی سے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’شہزادہ لگ رہا ہے میرا بھائی، تھینک یو سو مچ مائی لو۔‘

انہوں نے بعد میں یہ ریل انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ’لو اِٹ برو‘ آپ نے لیول بہت ہائی کردیا ہے۔‘
عاصم اظہر نے تنقید کے بعد وضاحت دیتے ہوئے لکھا ’کسی کا شکریہ ادا کرنے اور بدلے میں محبت دکھانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے نظریات اور اقدار بھی کسی دوسرے جیسے ہیں۔ یہ صرف بدلے میں محبت کا اظہار کرنے کا ایک طریقہ تھا اور میں اپنے مداحوں کی تشویش کو سمجھتا ہوں۔‘
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
گلوکار نے آخر میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’مداح میرے شاندار گانوں اور میٹھے آموں سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔‘



