spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

عارف حبیب کا پی آئی اے ملازمین کیلیے اہم پیغام

کراچی 1 جنوری 2026: معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے کو منافع بخش ایئر لائن بنانا اولین ترجیح ہے اس کے ملازمین کو تحفظ دیں گے، انہی ملازمین کی وجہ سے ہی دنیا کی نمبر دو کامیاب ایئر لائن بنی تھی۔

عارف حبیب نے کہا کہ ملازمین کو واضح پیغام ہے کہ ملازمت کے مستقبل کا دارومدار کارکردگی پر ہوگا، جو کارکردگی دیکھائے گا وہی پی آئی اے میں رہے گا، معاہدے کے تحت ایئر لائن کا نام تبدیل نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی فرٹیلائزر کا عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ چالیس لاکھ پاکستانی بیرون ملک رہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ کی تعداد 7 کروڑ سے زیادہ بنتی ہے، 7 کروڑ پاکستانی ایئر لائن کا استعمال کرتے ہیں، کوشش ہوگی پاکستانی صرف پی آئی اے کے ذریعے سفر کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو حج اور عمرہ کے حوالے سے ترجیح حاصل ہے۔

کھیلوں کے حوالے سے عارف حبیب نے کہا کہ پی آئی اے میں بھی کھیلوں کو فروغ دینا ترجیح ہے، ایئر لائن میں کھیلوں کی بحالی میں وقت لگے گا۔

spot_imgspot_img