spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

طلاق کے بعد لگا جیسے دنیا ہی ختم ہوگئی، صائمہ قریشی

اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ طلاق کے بعد ایسا لگا جیسے میری دنیا ہی ختم ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں صائمہ قریشی اداکارہ زوہا توقیر کی والدہ کا کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے شوہر کے کردار فرحان علی آغا موجود ہیں۔

ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

صائمہ قریشی کے تین بیٹے ہیں اور ان کی برسوں پہلے طلاق ہو گئی تھی۔ ان کا بڑا بیٹا بھی ایک مشہور اداکار اور ماڈل ہے تاہم حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا۔

یہ پڑھیں: صائمہ قریشی نے لڑکیوں کی شادی ٹوٹنے کا ذمہ دار ماؤں کو قرار دے دیا

اداکارہ نے کہا کہ تمام خواتین چاہتی ہیں کہ ان کی شادیاں چلیں، وہ اپنے گھر بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں اور اپنی شادیوں کو بچانے کے لیے اپنا وقت دیتی ہیں، بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کے مرد بدل سکتے ہیں، لیکن مردوں میں کچھ خصلتوں کو صرف تبدیل نہیں کیا جا سکتا، میں اپنے گھر کے لیے لڑتی رہی لیکن نہیں بچاسکی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عورت طلاق نہیں لینا چاہتی لیکن میری زندگی میں طلاق کا مرحلہ آیا اور ایسا لگا کہ دنیا ہی ختم ہوگئی، میری زندگی کا تکلیف دہ تجربہ بچپن میں والد کو کھونا تھا یہ وہ چیز تھی جس نے میری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

spot_imgspot_img