spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

صدرمملکت سے فضل الرحمان کی ملاقات، 27ویں ترمیم کے حکومتی مسودے پر مشاورت

صدرمملکت آصف علی زرداری سے سربراہ جےیو آئی مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں بلاول بھٹو بھی موجود رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور صدر زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے، ملاقات میں 27ویں ترمیم کے حکومتی مسودے پر مشاورت ہوئی، رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عسکری قیادت کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات کی ہے، محسن نقوی نے پی پی قیادت سے فضل الرحمان کو منانے کی درخواست کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی پی قیادت نے محسن نقوی کو کہا کہ مولانافضل الرحمان سے 27ویں آئینی ترمیم پربات کریں گے، ملاقات میں محسن نقوی نے پی پی قیادت سے 27ویں ترمیم کی مختلف شقوں پر بھی گفتگو کی۔

پی پی قیادت نے محسن نقوی کو جواب دیا ہے کہ مشاورت سے معاملات طے کیے جائیں، ملاقات کے بعد صدرمملکت اور محسن نقوی قادر پٹیل کے بیٹے کی شادی میں شرکت کرینگے، مولانا فضل الرحمان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

spot_imgspot_img