spot_img

ذات صلة

جمع

شاہ رخ اور سلمان خان کی جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کو ہجوم اُمڈ آیا

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ اور سلمان خان کی جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا ہجوم اُمڈ آیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے دیکھا گیا۔ اداکار نے اپنے گھر کے باہر موجود مداحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے وقت نکالا، جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر تھے۔ انہوں نے ہجوم کی جانب ہاتھ ہلایا، سلام کیا اور محبت پر شکریہ ادا کیا۔

سلمان خان کے ساتھ بیٹھے ان کے والد سلیم خان نے بھی مداحوں کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا جبکہ سلمان اور ارباز خان دونوں اپنے والد کو مداحوں سے ملتے دیکھ کر مسکراتے رہے۔

معروف رائٹر سلیم خان اسپتال سے چار روز قبل ڈسچارج ہونے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے۔

اداکار نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا: ’’عید مبارک، آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ۔ والد صاحب گھر واپس آ گئے ہیں، شکریہ۔‘‘

دوسری جانب عید الفطر کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مداح ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے منت ہاؤس پہنچے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب رہے۔

شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا روایتی انداز سے شکریہ ادا کیا۔ کنگ خان اپنے گھر کی چھت پر آئے اور مشہور اندازاپنا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

spot_imgspot_img