spot_img

ذات صلة

جمع

شاہین آفریدی نے بنگلہ دیش سے شکست کی وجہ بتا دی

ڈھاکا : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے ون ڈے سیریز کے آخری فیصلہ کن میچ میں شکست کی وجہ بیان کردی۔

بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ شروع میں جلد وکٹیں گرنا ناکامی کی وجہ بنا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ٹیم پرفخر ہے، ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین فائٹ کی، سلمان علی آغا نے اپنی بہترین اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلادیش نے اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی تھے پھر بھی اچھی فائٹ کی۔

واضح رہے کہ ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے 291 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں میزبان ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

مڈل آرڈر سلمان علی آغا نے منجھدار میں پھنسی کشتی کو سنچری بنا کر سہارا دیا لیکن وہ نیا پار لگانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے 107 رنز کی اننگ کھیلی اور ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔

میچ کے بعد سنچری بنانے والے بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن میچ کے بہترین کھلاڑی اور ناہید رانا اور تنزید حسین مشترکہ طور پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

spot_imgspot_img