spot_img

ذات صلة

جمع

شان شاہد سے کیا شکایت ہے؟ سارہ لورین نے بتا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لوین نے بتایا ہے کہ انہیں اداکار شان شاہد سے کیا شکایت ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ لورین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو ساتھی اداکار سے شکایت کرنی ہو تو کیا شکایت ہوگی؟

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھی اداکار ابھی شان شاہد ہیں اور وہ ہمیشہ موڈ میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں اور میرے ساتھ بہت ہی اچھے انداز میں پیش آتے ہیں تو مجھے ان کے رویے پر کوئی شکایت نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: شان شاہد نے خود کو ’مغرور‘ کہے جانے پر خاموشی توڑ دی

سارہ لورین نے شان کو مشورہ دیا کہ انہیں سیٹ پر تھوڑا پرسکون اور خوش رہنا چاہیے کیونکہ ان کے موڈ کی وجہ سے سیٹ پر لوگ اکثر خوفزدہ رہتے ہیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں شان شاہد کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں جو یہ بات مشہور کی گئی ہے کہ میں مغرور یا مشکل شخصیت کا حامل ہوں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا یہ تاثر شاید میری کم گفتگو اور اپنی ذات تک محدود رہنے کی عادت کی وجہ سے بنا ہو، تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے کام پر توجہ دیتا ہوں اور اپنی پروفیشنل زندگی کو ترجیح دیتا ہوں، جبکہ ذاتی معاملات کو میڈیا یا عوامی سطح پر زیادہ زیر بحث نہیں لاتا۔

spot_imgspot_img