spot_img

ذات صلة

جمع

سپارکو کی جانب سے اسپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز، آئی ایس پی آر

راولپنڈی : پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو  نے اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اسپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سپارکو نے اسپیس 4 کلائمیٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کیا جس کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی سے موسمیاتی صورتحال اور عملی اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ سے مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم سیٹلائٹ ڈیٹا اور جغرافیائی تجزیے میں مدد فراہم کرے گا، سیٹلائیٹ ڈیٹا پالیسی سازوں اور محققین کے لئے قابل عمل تجزیے میں مدد ملے گی۔

یہ پلیٹ فارم ماحولیاتی آلودگی، گرین ہاؤس گیسز، جنگلات اور گلیشیئرز کی نگرانی کرتا ہے، ساحلی تبدیلیوں، دریائی نظام اور زمین کےاستعمال کی نگرانی میں بھی مدد ملتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ منصوبہ آب وہوا سے پیدا ہونے والے خطرات کو بھی ٹریک کرتا ہے، سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہریں اور سطح سمندر میں اضافے کی نگرانی بھی کرتا ہے۔

پاکستانی خلابازوں کا انتخاب! سپارکو نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

spot_imgspot_img