spot_img

ذات صلة

جمع

سوکھا لیموں اور انار دانہ : ماہ رمضان میں تیزابیت بدہضمی سے کیسے بچیں؟

ماہ رمضان میں اکثر پیٹ میں گیس، تیزابیت، بدہضمی، قبض اور پیٹ پھول جانے کی شکایات عام ہوجاتی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ کھانے میں احتیاط نہ کرنا ہے۔

ہماری روزمرہ کی غذاؤں میں ایسی چیزیں شامل ہیں جو پیٹ میں پیدا ہونے والے ان تمام مسائل کا سبب بنتی ہیں، پیٹ میں گیس، بدہضمی اور قبض کی وجہ بننے والی ان غذاؤں کے بارے میں حکیم نذیر شاہ نے تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں زیادہ تر لوگ سحر و افطار میں کھا پی کر لیٹ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی کھائیں، تھوڑی سی بھوک رکھ کر کھائیں لیکن خاص طور پر سحری میں پیٹ بھر کر کھائیں اور چبا کر لازمی کھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹ میں گیس، بدہضمی، قبض اور پیٹ پھول جانے کی صورت میں سوکھے لیموں 50 گرام انار دانہ 50 گرام پودینہ دیسی 50 گرام اور سونف 50 گرام ملا کر اس کا پاؤڈر بنالیں۔

حکیم نذیر شاہ نے کہا کہ سحری اور افطاری کے بعد ایک چائے کا چمچ پاؤڈر پانی کے ساتھ پھانک لیں، اس نسخے کے بہت سے فوائد ہیں جس میں معدے کی تیزابیت، گیس، منہ کا کڑوا ہوجانا اور پیٹ کے اپھارے سمیت بہت سی تکالیف سے چھٹکارا شامل ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بد ہضمی، گیس اور سینے کی جلن کا بہترین علاج سوڈے والے مشروبات ہیں، لیکن یہ ایک خام خیالی ہے ان ﮐﻮﻟﮉ ﮈﺭﻧﮑﺲ میں موجود سوڈا پیٹ میں پہلے سے ہی موجود تیزابیت سے مل کر مزید اور تیزابیت کو بڑھانے کی وجہ بنتا ہے جو آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔

س کے علاوہ چائے یا کافی میں بھی کیفین پائی جاتی ہے، کیفین کے اندر یہ خصوصیت موجود ہوتی ہے کہ وہ معدے میں جا کر اس کے افعال کو سست کر دیتا ہے۔

افطار کے فوری بعد ان مشروبات کو پینے سے ہاضمے کا پروسس سست ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے معدے کی جلن کی شکایت روزے کے بعد بھی ہونے لگتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

spot_imgspot_img