spot_img

ذات صلة

جمع

سوتیلی ماں اور ماموں کا بچے پر بہیمانہ تشدد، ملزمان گرفتار

اوکاڑہ : آسمان پھٹا نہ زمین، سوتیلی ماں نے ظلم کی انتہا کردی، اپنے بھائی کے ساتھ مل کر 14 سالہ بچے کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

اوکاڑہ کے علاقے رحمان کالونی میں سوتیلی ماں اور ماموں کے ہاتھوں 14 سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، محمد مزمل کو چوری کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

علاقہ مکینوں نے شور کی آواز سن کر محمدمزمل کو سوتیلی ماں اور اس کے بھائی کے چنگل سے چھڑوایا،

ڈی پی او راشد ہدایت نے اطلاع ملتے ہی واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سوتیلی ماں اور اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں رمضانہ بی بی اور اس کا بھائی عمران شامل ہیں۔

متاثرہ بچے کے چچا نے بتایا کہ بھتیجے محمد مزمل کو چارپائی سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کیا جاتا رہا،
اس کا پورا جسم تشدد کےباعث زخمی ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں : سوتیلی ماں کا دو بچوں پر ظلم، زنجیروں میں بھوکا پیاسا باندھ کر رکھا

یاد رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں پیش آنے والے ایک واقعے میں بھی سوتیلی ماں نے اپنے ظالمانہ عمل سے مامتا کو شرما دیا تھا، دو معصوم بچوں کو برہنہ حالت میں زنجیروں میں جکڑ کر بھوکا پیاسا رکھا۔

اپنے ہی گھر میں اس ظالم عورت کے ہاتھوں یہ بچے قیدیوں سے بدتر حالت میں 5 ماہ تک ظلم سہتے رہے۔ بچوں کی عمر 4 سے 10 سال کے درمیان ہے، انھیں کئی کئی روز تک کھانا بھی نہیں دیا جا رہا تھا، جس سے ان کی جسمانی حالت افریقا کے قحط زدہ بچوں جیسی ہو گئی تھی۔

والدین میں علیحدگی کے بعد باپ نے دوسری شادی کی تو سوتیلی ماں نے بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے، اور بچوں کی سگی ماں نے بھی انہیں پلٹ کر نہیں پوچھا۔

spot_imgspot_img