spot_img

ذات صلة

جمع

سندھ میں قیام امن کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی : حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج، جلسے، جلوس ،دھرنوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی تاحال برقرار ہے جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت سندھ بھر میں وال چاکنگ اور ریلیوں کے انعقاد پر بھی پابندی عائد ہے، قانون کی خلاف ورزی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

144

مزید پڑھیں : پنجاب حکومت نے قیام امن کیلیے اہم فیصلہ کرلیا

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحت اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا نفاذ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حساس اجتماع دہشت گردی کا ہدف بن سکتے ہیں، شرپسند عناصر علمائے کرام کو نشانہ بنا کر بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلا سکتے ہیں، امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔

امریکی سفارتخانے پر احتجاج کے بعد سفارتی مشنز کی سیکورٹی ہائی الرٹ

spot_imgspot_img