آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئندہ چند روز میں ایپل اپنے سستے ترین نئے ماڈل کو پیش کرنے جا رہا ہے۔
یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ آئی فون 17E کی قیمت 599 ڈالر سے شروع ہوگی جو اسے ایپل کے اس سال کے لیے انٹری لیول اسمارٹ فون بنا دے گی۔
ڈیزائن کے لحاظ سے، یہ آئی فون 16E سے بہت مشابہت رکھتا ہے لیکن اس میں کئی قابل ذکر اپ گریڈ ہوں گے۔ سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک سیلفی کیمرہ ہے، جس سے ایپل کے ڈائنامک آئی لینڈ کے ڈیزائن کو اپنانے کی امید ہے۔
اس سستے ترین ماڈل کی نقاب کشائی کی تاریخ مختلف ذرائع سے سامنے آرہی ہے جس میں ممکنہ طور پر 4 مارچ کو ایک باقاعدہ تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
اس ڈیوائس میں ایپل کے C1 5G موڈیم کے اضافے کے ساتھ تیزی سے ڈیٹا کی رفتار اور توانائی کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ N1 وائرلیس چپ، Wi-Fi اور بلوٹوتھ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ کنیکٹیویٹی بہتر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔



